Live Updates

پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولزکھل گئے ، پہلے روز حاضری کم رہی

پیر 1 ستمبر 2025 12:07

پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولزکھل گئے ، پہلے روز حاضری کم رہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ہائی اور ہائرسکینڈری کے بعدپہلی تا آٹھویں جماعت تک سکولز بھی کھل گئے ۔پہلے روز سکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی ۔ سکول آنے والے طلبہ ایک دوسرے کو موسم گرما کی تعطیلات میں اپنی سر گرمیوں کی کہانیاں سناتے رہے ۔

(جاری ہے)

موسم گرما کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گرمیوں کی تعطیلات میں 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا اورسکولز میں چھٹیاں 15اگست سے بڑھا کر 31اگست تک کر دی گئی تھیں۔لاہور کے 45سکولز تاحال بند رہیں گے،ان سکولوں کو سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :