پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان

بدھ 20 اگست 2025 19:47

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 45 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق 3 لاکھ 80 ہزار امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار امیدوار کامیاب جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار امیدوار فیل ہوگئے۔نتائج کا اعلان لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے کیا۔ طلبہ اپنے میٹرک پارٹ ون کے نتائج اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس پر بآسانی چیک کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :