علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کیلئے ڈپلومہ پروگرامز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 22 اگست 2025 23:06

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کیلئے ڈپلومہ پروگرامز کے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025ء میں پیش کئے گئے بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگریز اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے نئے داخلوں کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اب امیدوار بغیر لیٹ فیس چارجز کے یکم ستمبر2025ء تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ کی سہولت اور بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کے پیشِ نظر داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔دوسری جانب ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے مقررہ تاریخ پر بند ہو چکے ہیں۔ان پروگرامز کے امیدواروں کے داخلہ ٹیسٹ حسبِ شیڈول مقررہ تاریخوں پر ہی منعقد کئے جائیں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اس اقدام سے خاص طور پر دور دراز علاقوں کے طلبہ کو فائدہ پہنچے گا اور انہیں داخلے کی تیاری کے لئے مزید وقت میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :