ہری پور سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 27 مئی 2025 18:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ہری پور سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر حمزہ عباس کے اعزاز میں منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں ڈپٹی کمشنر شوذب عباس،ڈی پی او فرحان خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر ضیاء،اسسٹنٹ کمشنر خانپور تعزین ظفر،اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال خٹک،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان،صدر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایمپلائیز ایسوسی ایشن قاسم شاہ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران شرکاء نے حمزہ عباس کی خدمات کو سراہا اور ان کی انتظامی صلاحیتوں و عوامی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے ان کی دوران تعیناتی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :