چنیوٹ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

منگل 27 مئی 2025 18:37

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمداور کرنل پاک آرمی ظفر اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک مینجمنٹ،انسداد گداگری،انسداد منشیات اقدامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں اور چائنیز کی سکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے فیسکوکو آن بورڈ لیا گیا ہے جنہیں انتظامیہ وپولیس کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہری خوبصورتی کے لئیجاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کیا جارہا ہیاورایک ماہ میں 18 پوائنٹس کو سیل اور 5 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن پر بریفنگ دی۔انہوں نے ڈمپرز کے داخلہ پر پابندی پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہے۔ڈی پی او نے سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیااور بتایا کہ امن وامان کا قیام ترجیح ہے۔کرنل پاک آرمی ظفراقبال نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے اہداف کی تکمیل یقینی ہورہی ہے۔انہوں نے ایک ماہ کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران اور قانون نافذ کرنے والیاداروں کے سربراہان موجود تھے۔\378