محکمہ لائیوسٹاک کوٹلی کےزیراہتمام اور ڈنہ ویلفیئر سوسائٹی کےتعاون سے فری ویٹرنری میڈیکل کیپ کا انعقاد

منگل 27 مئی 2025 22:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) سیکریٹری لائیو سٹاک چوہدری امتیاز احمد اور ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز خان کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کوٹلی کے زیر اہتمام ڈنہ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون اور ویٹرنری مرکز بڑالی ڈونگی کے اشتراک سے اے ڈی کوٹلی ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں گزشتہ روز ڈنہ کے مقام پر فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ویٹرنری کیمپ میں مہلک بیماریوں کے نقصانات ،ان سے بچاو اور حفاظتی ویکسین کی اہمیت بارے لوگوں کو آگاہ کیاگیا۔ کیمپ میں لائےگئے مویشیوں کو منہ کھر اور بکریوں میں انتڑیوں کے بخار کی حفاظتی ویکسین کی گئی جبکہ بیمار جانوروں کا موقع پر علاج بھی کیاگیا اور ساتھ زمینداران میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ لائیو سٹاک کوٹلی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو لائیو سٹاک شعبہ کی طرف رغبت دلانا ہے تاکہ لوگ لائیوسٹاک میں دلچسپی لے کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔