عمر ایوب خان کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت، شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت

منگل 27 مئی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید عبدالوحید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف نےشہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنے والوں پر حملہ انتہائی شرمناک فعل ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔عمر ایوب خان نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔