سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 5 جون ، عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو

بدھ 28 مئی 2025 09:00

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند نظر آگیا۔ بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔

(جاری ہے)

الاخباریہ کے مطابق تمیر رصدگاہ میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے ۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے منگل 27 مئی 29 ذو القعدہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔سعودی عرب میں عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔