سعودی محکمہ شہری دفاع کی حج مقامات پر گیس سیلنڈر کے داخلے اور استعمال پر پابندی

بدھ 28 مئی 2025 09:10

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ کل (بدھ )یکم ذی الحجہ کی صبح سے عازمین حج کے خیموں میں ہر قسم اور سائز کے گیس سیلنڈر لے جانے اور ان کے استعمال پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حج مقامات پر سرکاری ونجی اداروں کے دفاتر میں بھی ہر قسم اور سائز کے گیس سیلنڈر کے داخلے اور اس کا استعمال ممنوع ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پابندی حج مقامات پر حادثات کے اسباب کو کم کرنے کےلیے ایک حصے کے طور پر لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :