
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تما م اضلاع میں پا نچ روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز زور شور سے جاری
بدھ 28 مئی 2025 09:20
(جاری ہے)
تر جمان کے مطابق پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ایک خطرناک بیماری ہے،جس سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں اور ان بچوں اور خاندانوں کو عمر بھر شدید مشکلات سے دوچار رہنا پڑتا ہے، نہ صرف یہ بلکہ علاقے میں وائرس کی موجودگی دوسرے بچوں کے لئے مسلسل خطرے کا باعث بنی رہتی ہے،ایسے میں مہم کے دوران تمام بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلانا نہایت ہی ضروری ہے اور یہی مہم کا اصل حدف ہے۔
یاد رہے کہ ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبرپختونخوا نے انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 35,465 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں 32,155 موبائل ٹیمیں، 1,918 فکسڈ ٹیمیں، 1,225 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 167 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے 8,351 ایریا انچارج بھی تعینات کئے گئے ہیں۔مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی معاونت کیلئے صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
-
مریم نوازکا ایکشن ! ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
-
گورنرخیبرپختونخوا کی بیلجیئم کے سابق وزیراعظم سے ملاقات
-
پاکستان میں آبی مسائل کا حل بہتر حکمت عملی میں پوشیدہ
-
پاکستانی برآمدات میں جولائی 2025میں 16.43فیصد اضافہ،حجم 2.68ارب ڈالر رہا
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل کی فائلز، نمبر پلیٹس اور کارڈ کے ڈلیوری چارجز میں اضافہ متوقع
-
گورنر خیبر پختونخوا نے بیلجیئم کے سابق وزیراعظم اور رکن یورپی پارلیمنٹ ایلیو ڈی روپوسے ملاقات
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لئے کمیٹی کااہم ا جلاس
-
سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اجلاس
-
کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا، مرتضی وہاب
-
صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.