اقوام متحدہ نےغزہ میں امدادی مراکز پرعوامی ہجوم کی تصاویرکو’دل دہلا دینے والامنظر‘قرار دیا

بدھ 28 مئی 2025 10:00

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) اقوام متحدہ نےغزہ میں امدادی مراکز پرعوامی ہجوم کی تصاویرکودل دہلا دینے والامنظرقرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے غزہ سے موصول ہونے والی وہ وڈیو دیکھی ہے جس میں ایک امدادی مرکز کے باہر ہزاروں افراد کی بھیڑ لگی ہے، جو غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہے۔

سچ کہوں تو یہ مناظر نہایت افسوسناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار اداروں کے پاس ایک جامع اور عملی منصوبہ موجود ہے، جسے رکن ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے، تاکہ امداد متاثرہ افراد تک مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :