سلطان برونائی کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

بدھ 28 مئی 2025 13:21

برونائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ سلطان برونائی کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔