Live Updates

یوکرین کا واشنگٹن سے مزید پیٹریاٹ سسٹم کا مطالبہ

بدھ 28 مئی 2025 15:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)امریکی فوجی امداد میں کمی کے باعث یوکرین کو پیٹریاٹ طرز کے امریکی فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روس نے اپنی فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے پچھلے تین دنوں میں فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا، جس میں سیکڑوں ڈرون اور کروز میزائل استعمال کیے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی بیلسٹک میزائل، جو سب سے زیادہ خوف ناک ہیں، صرف پیٹریاٹ نظام کے ذریعے ہی موثر طور پر روکے جا سکتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات