مریدکے‘ ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے ماں، بھتیجی اور بھائی ہلاک

فائرنگ سے 16سال کی لڑکی زخمی،تشویشناک حالت میں لاہور منتقل‘تحقیقات شروع

بدھ 28 مئی 2025 15:27

مریدکے‘ ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے ماں، بھتیجی اور بھائی ہلاک
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)مریدکے چک 28 میں ناخلف بیٹے کی فائرنگ سیماں،بھتیجی اور بھائی ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مریدکے چک 28 میں ناخلف بیٹے نے ماں،بھتیجی اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے 16سال کی لڑکی زخمی ہوئی جسکوتشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق مرنیوالوں میں11سال کی میری، 60سال کی گریس بی بی اور 35سال کامکیش مسیح شامل ہیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔