آسٹریلیا میں 5 گاڑیوں میں تصادم کے باعث3 افراد ہلاک

بدھ 28 مئی 2025 15:33

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) آسٹریلیا میں 5 گاڑیوں میں نتصادم کے باعث3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ دو کاریں، ایک ٹرک دو ٹریلرز میلبورن کےقصبے کے قریب ایک ہائی وے میں آپس میں ٹکرانے کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ ہائی وے کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے اور گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 کلومیٹر کا راستہ اختیار کریں۔ ■