اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے لیے جاپانی زبان کے کورس کا آغاز

بدھ 28 مئی 2025 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)نے ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے ایک مختصر جاپانی زبان کا کورس شروع کر رہی ہے کیونکہ جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند اور ملازمت کے متلاشی افراد کے لیےجاپانی زبان کی بنیادی معلومات ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

او ای سی حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ او ای سی افرادی قوت کو فروغ دینے والی عوامی ایجنسی کے طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ بھاری ترسیلات زر پیدا کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں جاپانی زبان کے کورس کے لیے اہل امیدوار وں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،درخواس دہندہ کی کم از کم تعلیم مڈل اور عمر 18 تا 39 سال ہونی چاہئے، امیدوار متعلقہ شعبے میں ایک سال کا تجربہ بھی رکھتا ہوں۔ کورس کی فیس 10 ہزار روپے ناقابل واپسی اور کورس کا دورانیہ تقریباً تین ماہ ہو گا جس میں صبح اور دوسرا شام کے دو سیشنز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام دلچسپی رکھنے والے امیدوار جو جاپان میں ملازمت کے خواہاں ہیں jobs.oec.gov.pk/jlt_form ویب سائٹ کے ذریعہ درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :