کراچی : 70 کروڑ روپے مالیت کی ٹیکس چوری، 3 گرفتار

ٹرائی اسٹار پیکجز نے الیکٹرو لائٹ ٹن پلیٹ کو گلویلوم شیٹس ظاہر کرکے فراڈ کیا تھا

بدھ 28 مئی 2025 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ نے کامیاب کارروائی کرکے 70کروڑ روپے مالیت کی ٹیکس چوری کا اسکینڈل بے نقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائی اسٹار پیکجز نے الیکٹرو لائٹ ٹن پلیٹ کو گلویلوم شیٹس ظاہر کرکے فراڈ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کسٹمز کے عملے نے کارروائی کے دوران ڈیوٹی اور ٹیکس فراڈ میں ملوث3افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سی1.2ارب مالیت کا مال ضبط کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چیف کلکٹر کسٹمز نے بتایا ہے کہ جنوبی ریجن نے 6 ماہ کے عرصے میں 7 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے کیسز پکڑے گئے ہیں۔اپریزمنٹ جنوبی ریجن متحرک ہوگیا، درآمد کنندگان کی غلط بیانی اور فراڈ پر کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، جعلی دستاویزات اور مس ڈکلیریشن سے کلیئر ہونے والی کنسائنمنٹس کی چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :