Live Updates

میرے ساتھ طوائف جیسا سلوک ہوا، برطانوی حسینہ نے بھارت کی حقیقت بیان کردی

مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، ملا میگی

بدھ 28 مئی 2025 19:14

میرے ساتھ طوائف جیسا سلوک ہوا، برطانوی حسینہ نے بھارت کی حقیقت بیان ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)بھارت میں منعقدہ مس ورلڈ 2025ء کے مقابلے میں شرکت کرنیوالی برطانوی حسینہ ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرمناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں 24سالہ ملا میگی نے کہا کہ بھارت میں میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔

انہوں نے کہا میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کیلئے نہیں، مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں مزید وہاں رہنا برداشت نہ کر سکیں اور فورا مقابلہ ادھورا چھوڑ کر واپس انگلینڈ چلی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات