سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام وزیراعلی پنجاب سمر گیمز بوائز بیڈمنٹن ٹرائلز کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی ہدایت پرسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام وزیراعلی پنجاب سمر گیمز بوائز بیڈمنٹن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔بدھ کے روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ٹرائلز میں لاہور کی تمام تحصیلوں سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

سینئر کوچز طیب سہیل ،محمد فرید اور عثمان نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے،ٹرائلز میں کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس شاہ اور تحصیل سپورٹس آفیسرز موجود تھے۔کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑی ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کے ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے یکم سے پانچ جون تک پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں ہوں گے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا جوش وخروش دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ،ان ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کھلاڑی ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :