ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمیل کرکٹ کلب کی کامیابی

بدھ 28 مئی 2025 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز آر ایل سی اے گلبرگ گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے ملیر جیمخانہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر اگلے رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ملیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد وقاص نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 98 ، ارسلان خان نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 43، علی جواد نے 20 اور طلحہ احسن نے 18 رنز بنائے۔ عمر خیام نے 42 اور غلام حیدر نے 43 رنز دیکر دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 212 رنز بنا لئے۔ سلمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 75 گیندوں پر 123 ، وقاص اکبر نے 4 چوکوں کی مدد سے 40 اور حمزہ سعید نے 31 رنز بنائے۔ امپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمان اور بشیر عباسی نے جبکہ اسکور کے فرائض جنید افضل نے انجام دیئے ۔