Live Updates

آذر بائیجان کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیے اورپاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، صدر آذربائیجان

بدھ 28 مئی 2025 23:14

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔آذربائیجان میں جاری پاکستان، ترکیے ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان،ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیے اورپاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر آذربائیجان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے۔

سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ تینوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پرمبنی ہیں اور تینوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کومضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔طیب اردوان نے کہاکہ یقین ہے کہ آذربائیجان کے آزاد ہونے والے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات