خواتین کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا بنیادی مقصد ان کے چھپے ہوئے ہنر کو سامنے لانا ہے، مینا مجید بلوچ

جمعرات 29 مئی 2025 11:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) کوئٹہ میں جاری پہلا بلوچستان ویمن گیمز میں شامل کھیلوں کے مختلف ایونٹس کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے۔خواتین کھلاڑیوں کے لیے مخصوص اس ایونٹ میں شامل کئی کھیلوں کے مقابلے اختتام کو پہنچ چکے ہیں بیڈمنٹن، کک باکسنگ، ٹیبل ٹینس، والی بال، جمناسٹک، فینسنگ سمیت دیگر کئی کھیلوں کے فائنلز آج کھیلیں گئی جن میں کوئٹہ بھر سے نوجوان خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

ایونٹ کے اختتامی کھیلوں کے مقابلے نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئے جن میں مشیر کھیل و امورنوجوانان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازائی بھی موجود تھے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سپورٹس جرنلسٹس سے بات چیت کرتی ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا بنیادی مقصد ان کے چھپے ہوئے ہنر کو سامنے لانا ہے تاکہ وہ نہ صرف خود کو منوائیں بلکہ صوبے کی کامیابی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کریں،ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ خواتین کو کھیلوں میں مساوی مواقع مل سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلنے کے لیے ہر ممکن سہولت اور پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔خر میں مشیر کھیل سیکرٹری کھیل سور ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :