فرانسیسی صدر 3 جون کو اٹلی کا دورہ کریں گے

جمعرات 29 مئی 2025 12:13

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 3 جون کو اٹلی کا دورہ کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے دفتر نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم جارجیا میلونی 3 جون کو روم میں بات چیت کے لئےفرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی میزبانی کریں گی۔ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، یورپی اور بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم موضوعات بات چیت کا مرکز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :