فیصل آباد، زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 29 مئی 2025 13:42

فیصل آباد، زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے بھائی ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 26ج ب کے رہائشی نثار اکبر ولد نور نبی کا اپنے سگے بھائی مجاہد ولد نور نبی کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا کہ آج علی الصبح نثار اکبر کا اپنے بھائیوں مجاہد‘ مختار‘ بھتیجوں بھولا‘ راشد وغیرہ کے ساتھ دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو ملزمان کی فائرنگ سے نثار اکبر کو سینے میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :