عوامی مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا‘ صدر مملکت آصف زرداری

جمہوریت کے تسلسل ،اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے

جمعرات 29 مئی 2025 15:36

عوامی مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا‘ صدر مملکت آصف زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی موجودگی میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب چوہدری ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین، اور رکنِ قومی اسمبلی مخدوم طاہر پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آگاہ کیا،ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔