کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز متعلقہ پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں ،اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

جمعرات 29 مئی 2025 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے بروز منگل 3جون 2025 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات برائے 2025(دوسرے مرحلہ)کے کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی شیڈول (Date Sheets) ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے امیدوار جنہیں بروز جمعرات 29مئی 2025 تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہ ہوں وہ بروز جمعہ 30 مئی 2025 سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول اور امتحانی شیڈول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :