جیت ٹیم ورک کا نتیجہ، ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا‘ سلمان علی آغا

جمعرات 29 مئی 2025 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، حسن علی نے بہت محنت کی جس کا اسے صلہ ملا، زیادہ آل راؤنڈرز ہونے کی وجہ سے آسانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئندہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :