بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 484 رنز بنا لیے

تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 163 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے

جمعرات 19 جون 2025 13:18

بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 484 ..
گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلیکرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 484 رنز بنا لیے۔ خراب موسم کے باعث دن کا کھیل متاثر ہوا اور صرف 61 اوورز کروائے جا سکے۔ تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 163 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

کپتان نجم الحسن شانتو گزشتہ روز کے اسکور 12 رنز کا اضافہ کر سکے اور 148 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 15 چوکے شامل تھے۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 264 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا۔وکٹ کیپر بیٹر لتن داس نے بھی قابل قدر اننگز کھیلتے ہوئے 90 رنز اسکور کیے۔ دیگر بیٹرز میں ذاکر علی 8، نعیم حسن 11 اور تیج الاسلام 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو، میلان رتھانائیکے اور تھرندو رتھانائیکے نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔