پاکستانی سکواش ٹیم دو بیک ٹو بیک سکواش چیمپئن شپس میں شرکت کرے گی

ٹیم میں ایئر کموڈور (ر) عامر نوازٹیم منیجر، فہیم گل ہیڈ کوچ، کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال شامل

جمعرات 19 جون 2025 13:18

پاکستانی سکواش ٹیم دو بیک ٹو بیک سکواش چیمپئن شپس میں شرکت کرے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پاکستانی سکواش ٹیم بشمول ورلڈ انڈر 23 چیمپئن نور زمان اور نامور کھلاڑی ناصر اقبال ملائیشیا میں ہونے والی دو بیک ٹو بیک سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سکواش ٹیم 23ویں ایشین انفرادی چیمپئن شپ 18 سے 22 جون اور دوسری ایشین سکواش ڈبلز چیمپئن شپ 23 سے 27 جون میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں ہے۔ٹیم کے منیجر ایئر کموڈور (ر) عامر نواز کی قیادت میں ٹیم میں ایئر کموڈور (ر) عامر نوازٹیم منیجر، فہیم گل ہیڈ کوچ، کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال شامل ہیں۔پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔