پنجاب یونیورسٹی: موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، ہاسٹلز خالی کرانے کا فیصلہ

جمعرات 29 مئی 2025 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز مکمل طور پر خالی کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز 6 جون تا27 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آخری سمسٹر میں تھیسز کرنے والے طلبائوطالبات کو باضابطہ اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے شعبہ جات وائس چانسلر سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔ ہاسٹلز میں صرف بین الاقوامی طلباء ہی رہائش پذیر رہیں گے۔