مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل کا بٹل کے علاقہ میں گرداوری کا معائنہ

جمعرات 29 مئی 2025 19:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے تحصیل بفہ پکھل کے علاقہ بٹل میں گرداوری (زرعی زمینوں کے ریکارڈ اور فصلوں کی جانچ پڑتال) کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پٹواریوں اور متعلقہ ریونیو عملے کی موجودگی میں زرعی زمینوں کا جائزہ لیا، کاشت کی گئی فصلوں کا ریکارڈ چیک کیا اور موقع پر موجود کسانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ گرداوری کے عمل کو شفاف اور درست بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ گرداوری کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور زرعی ریکارڈ کی درستگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ بروقت اور دیانتداری سے مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی کسان کو زمین کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مقامی کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے گرداوری کے عمل کی خود نگرانی کرنے کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے شفافیت کو فروغ ملے گا اور ان کے مسائل کم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :