پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز مکمل طور پر خالی کرانے کافیصلہ

جمعرات 29 مئی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز مکمل طور پر خالی کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز 6 جون تا27 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آخری سمسٹر میں تھیسز کرنے والے طلبا وطالبات کو باضابطہ اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے شعبہ جات وائس چانسلر سے اجازت لینے کے پابند اور ہاسٹلز میں صرف بین الاقوامی طلبہ ہی رہائش پذیررہیں گے۔