وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیرصدارت اجلاس، تدریسی طریقہ کارکا جائزہ اور جدیدیت کی ضرورت پر زور

جمعرات 29 مئی 2025 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے اکیڈمک ری ویو کمیٹی کے ا جلاس کی صدارت کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تعلیمی منصوبہ بندی کو بہتر بنانا اورجامعہ کو ممتاز تعلیمی ادارے کے طور پر مستحکم کرنا تھا۔

اجلاس کے دوران وائس چانسلر نے معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور شعبہ جاتی سربراہان سے کہا کہ وہ طلباء اور خطے کے مستقبل کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ان کی لگن ناگزیر ہے تاکہ ہنرمند اور قابل افراد تیار کیے جائیں جو معاشرے میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تدریسی طریقہ کار کی مسلسل جائزہ اور جدیدیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس میں سمسٹر کی بروقت تکمیل،سمر سکول شروع کرنے، نصاب کی ترقی، تحقیقی اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شعبہ جات کے سربراہان نے مقامی اور عالمی تقاضوں کے مطابق تعلیمی پروگراموں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :