قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 30 مئی 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکرٹری، حسنین لیاقت کو فنانس سیکرٹری شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے رسجا اپنے صحافتی کردار سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ جاری رکھے گی۔

صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلزم کا کلیدی کردار ہے۔سپورٹس اور سپورٹس جرنلزم ہمارے معاشرے کا اہم پہلو ہیں۔ عمر ایوب خان نے رسجا کی نئی نو منتخب باڈی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔