ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بانڈہ جات میں متنازعہ جگہ کا دورہ

جمعہ 30 مئی 2025 11:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) سپلائی سے ملحقہ بانڈہ جات میں حکومت کی جانب سے سروسز کی فراہمی اور اہلیان علاقہ کے خدشات، زمین کے تنازعہ کے حل کے حوالہ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثناءفاطمہ نے متعلقہ محکمہ جات اور ٹیم کے ہمراہ متنازعہ جگہ کا دورہ کر کے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

بانڈہ جات کے دورہ کے موقع پر انہوں نے متنازعہ جگہ کا بغور جائزہ لیا اور کاغذات میں بھی ان جگہ کی پڑتال کی۔

بعد ازاں انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے دونوں فریقوں کی موجودگی میں دونوں گروپوں کے درمیان جگہ کا تنازعہ حل کروا دیا۔ بعد ازاں انہوں نے بانڈہ جات میں مختلف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی سروسز کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ کمپنیوں کے حکام کو طلب کر کے ان سے اس بارے خدشات آگاہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ کمیونیکیشن کمپنی کو علاقہ میں اپنی رینج مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :