Live Updates

حماس اور اسرائیل کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی، ٹرمپ تفصیلات کا اعلان کریں گے

جمعہ 30 مئی 2025 12:43

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) اسرائیل نے 60 دن کی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے ایلچی سٹیو وٹکوف کی پیش کردہ تجویز کا مطالعہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے ببتایا کہ حماس کے وفد کے سربراہ خلیل الحیہ ثالثوں سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ انہیں تحریک کے ردعمل سے آگاہ کیا جا سکے۔ حماس کے ایک ذریعے نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ یہ تجویز حماس کے مطالبات کو پورا نہیں کر رہی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ چند گھنٹوں میں غزہ میں جنگ بندی کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات