Live Updates
فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
عید قربان قریب آتے ہی جا نوروں کے چھین جا نے کی وارداتوں میں اضا فہ ہو گیا
جمعہ 30 مئی 2025
13:11
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،عید قربان قریب آتے ہی جا نوروں کے چھین جا نے کی وارداتوں میں اضا فہ، 140سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، موٹر سائیکل چور متعدد شہری کو پیدل کر گئے، تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ جیل کے باہر جعفرمرتضیٰ سے موٹر سائیکل‘ نقدی و فون،الائیڈ ہسپتال کے باہر محمد علی سے 8ہزار و طلائی انگوٹھی، چنیوٹ بازار کے رانا اقبال کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، کوتوالی روڈ پر سپیریئر کالج کیمپس سے چور آئوٹرز وغیرہ لے اُڑے،جناح کالونی کے قریب ابراہیم سے لیپ ٹاپ و فون، محلہ عثمان غنی کے غلام رسول سے جھپٹا مار کر فون، صدر بازار غلام محمد آباد کے فقیر محمد سی12ہزار، طلائی انگوٹھی، محلہ سعید آباد کے قریب کاشف علی سی10ہزار و فون، رضا آباد کے تیمور خان کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، نصیر آباد کے امیر حمزہ سے نقدی و فون، گرین ٹائون کے احمد توقیر سی10ہزار و فون، ملت ٹائون کے قریب فاروق سی22ہزار و فون، بھائی والا کے یوسف سے 70ہزار و فون، منان ٹائون کے محبوب یونس سی30ہزار و فون، باوا چک کے رضوان علی سی15ہزار و فون، 195ر ب کے محسن عباس کے گھر کے باہر سے 2بکرے،165ر ب کے جاوید اختر سی6ہزار و فون، سوک سنٹر کے قریب عامر سے بیگ چھین لیا، 5ج ب کے ندیم سے نقدی وفون، سٹی ہائوسنگ کے قریب ندیم پاشا سے نقدی و فون،46ج ب کے شہزاد سے 7ہزار و فون، 51ج ب کے یوسف کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری کر کے لے گئے، کوہستان اڈا کے قریب علی حیدر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، مدینہ ٹائون ٹریٹ بیکری کے باہر برہان سے لیپ ٹاپ‘ 70ہزار و فون لوٹ لیا‘ سوساں روڈ عثمانیہ ہوٹل کے باہر علی اصغر سے نقدی و فون، ضیاء ٹائون کے توقیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 14تولے زیورات نقدی وفون، سوساں روڈ پر نبیل سے جھپٹا مار کر پرس، بابر چوک پیپلز کالونی کے اکرم سے 10ہزار و فون، ضیاء کالونی کے یونس سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ورکشاپ بھٹہ سٹاپ کے قریب افتخار سے 4لاکھ و فون،242ر ب بلال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، سمن آباد امین آباد کے فیاض کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، جھنگ روڈ الفلاح بنک کے قریب عقیل سے سوا لاکھ و فون، ڈجکوٹ روڈ پر سبطین سے نقدی و فون، سندھو ٹائون کے قریب عبداللہ سی38ہزار و فون،88ج ب کے قاسم کی حویلی سے 4بکرے، 38ج ب کے یٰسین سی15ہزار و فون، 239ر ب کے محمد عمر سے نقدی و فون، 209ر ب کے قریب حسنین سے نقدی و فون، شہزاد کالونی میں یاسر صدیق کے گھر کا صفایا کر دیا، 128گ ب کے نادرعلی سی35ہزار وفون، 240گ ب کے شبیر حسین سی36ہزار وفون، 107گ ب کے کاشف سے 10ہزار وفون، 54گ ب کے کاشف سے 10ہزار و فون، 54گ ب کے نوید احمد کی حویلی سے لاکھوں کا مویشی، 117گ ب کے اسد سے موٹر سائیکل‘ نقدی و فون چھین لیا‘ 155 ر ب کے امجد اقبال سی8ہزار وفون، 108گ ب کے عرفان کے ڈیرہ سے بکرے‘چھترے چوری، 630گ ب کے شمشاد علی کی حویلی سے بیل، لنڈیانوالہ کے قریب طارق سی42ہزار و فون، 261گ ب کے ارشادکے ڈیرہ سے مویشی، 581گ ب کے عبدالرحمن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی وفون چوری، 356گ ب کے ممتاز سے بکرے، 625گ ب کے میاں خان کی حویلی سے مویشی، 75گ ب کے یٰسین سی3ہزار و فون،266ر ب کے نوید سے موٹر سائیکل، 266ر ب کے علی رضا سے 53ہزار، 193ر ب کے قریب سفیان سے اڑھائی لاکھ و فون، 98ر ب کے خالد صدیقی سے نقدی و فون، 193ر ب کے رضوان امجد کی والدہ سے بالیاں چھین لی، 62ر ب کے دانش الطاف سے 70ہزار و فون، 409گ ب کے اشرف سے 2بکرے چھین لیے،405گ ب کے اصغر علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، 412گ ب کے سیف منیر کی حویلی سے 4بکرے چوری،420گ ب کے عاقب سے موٹر سائیکل، 416گ ب کے قریب نصیر احمد سے بکرے چھین لیے،قصبہ تاندلیانوالہ کے علی سے نقدی و فون، 430گ ب کے ارشد علی سے 2بکرے، 393گ ب کے جمشید اکبر سے مویشی، ٹھٹھہ محبوب شاہ کے قریب اصغر علی سے فون، جرار کوٹ گڑھ فتح کے عثمان سے 65ہزار،ماموں کانجن کے ریاض سی7لاکھ کے مویشی،465گ ب کے عبداللہ سی15ہزار وفون، 440گ ب کے سلیمان سے 2بکرے، 227گ ب کے فرحت سی30ہزار اور دیگر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں 452گ ب کے عبداللہ کا ٹرالر، راجباہ روڈ پر عرفان، شاداب کالونی میں محمد عامر، عید گاہ روڈ پر عابد حسین، دھنولہ کے محمد بخش، 102ج ب کے احتشام، بائی پاس سرگودھا روڈ سے ندیم عباس، تیزاب مل چوک سے علی، گٹ والا پارک سے محمد علی حسان آفیسر کالونی کے عباس علی، محلہ الٰہی آباد سے ناظم شہزاد،جیلانی پورہ کے افضل، پیکو روڈ پر عمران،214ر ب کے الطاف حسین، بلال گارڈن سے صدیق، سلطان پارک کے قریب علی حسن، ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے ساجد، 266ر ب کے نوید، قصبہ سمندری سے عقیل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی،
عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات