ڈھاکہ، عوامی لیگ کے اتحادی جاتیہ پارٹی کے چیئرمین کا گھر نذر آتش، گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 30 مئی 2025 13:23

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) بنگلہ دیش کی سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی اتحادی جاتیہ پارٹی کے چیئرمین کے گھر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق امتیازی سلوک مخالف سٹوڈنٹ موومنٹ (اے ڈی ایس ایم ) اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی ) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے جمعرات کی رات رنگ پور میں جاتیہ پارٹی کے چیئرمین جی ایم قادر کی گرفتاری اور پارٹی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاج میں شریک دونوں پارٹیوں کےکارکنوں نے اعلان کیا کہ جب تک جی ایم قادر کو گرفتار نہیں کیا جاتا اور ان کی پارٹی پر پابندی نہیں لگائی جاتی، وہ اپنا مظاہرہ ختم نہیں کریں گے۔ اس کے بعد احتجاجی مظاہرے کے شرکا سینپارہ کے علاقے میں جی ایم قادر کے آبائی گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔وہاں انہوں نے گھر پر اینٹیں اور پتھر پھینک کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے پھر گھر کے سامنے کھڑی دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی ۔مظاہرین نے اس کے بعد گھر کو بھی نذر آتش کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :