Live Updates

عمران خان اپنی بہن کے ذریعے لین دین کا پیغام بھیجتے ہیں، پھر مکر جاتے ہیں،بیرسٹرعقیل ملک

سب کے سامنے بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں سیاستدانوں سے نہیں صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا پی ٹی آئی کیساتھ مذا کراتی کمیٹی بنتی ہے تو دیکھنا ہو گا کہ کیا پرانے والے ٹی او آرز ہوں گے یا نئے تشکیل دئیے جائیں گی ،وزیرمملکت

جمعہ 30 مئی 2025 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہاہے کہ عمران خان اپنی بہن کے ذریعے لین دین کا پیغام بھیجتے ہیں، پھر مکر جاتے ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ مذا کراتی کمیٹی بنتی بھی ہے تو دیکھنا ہو گا کہ کیا پرانے والے ٹی او آرز ہوں گے یا نئے تشکیل دئیے جائیں گی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ایک طرف بانی تحریک انصاف سیاست دانوں کے بجائے صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی ضد کرتے ہیں،اور دوسری جانب عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے پیگام بھجواتے ہیں ہم سے کوئی لین دین کر لیں لیکن پھر 24 گھنٹوں بعد ہی مکر جاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ بارہا واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ جو بات کرنی ہے، سیاستدانوں سے کی جائے لیکن عمران خان ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اب اگر پی ٹی آئی کے ساتھ مذا کراتی کمیٹی بنتی بھی ہے تو دیکھنا ہو گا کہ کیا پرانے والے ٹی او آرز ہوں گے یا نئے تشکیل دئیے جائیں گی ۔وزیرمملکت نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کس لیے ہی پی ٹی آئی احتجاج کی کوئی منطق نظر نہیں آ رہی، ان کی صرف ایک ضد ہوتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی بہن کے ذریعے ایسے بیانات اس لیے دیتے ہیں کہ حالات کا اندازہ لگا سکیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور ورکرز تذبذب کا شکار ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اقتدار میں واپس لایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات