
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور افسران کی پھرتیاں
رائے ونڈ کے غریب خوانچہ فروشوں کو ریڑھیاں دینے کی بجائے لاہور واپس منگوا لیں
جمعہ 30 مئی 2025 13:29
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا پر میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کی غفلت بارے خبریں نشر ہوئیں کہ لاکھوں روپے مالیت کی تین درجن سے زائد ماڈل ریڑھیاں رائے ونڈ کے غریب خوانچہ فروشوں کو دینے کیلئے بھیجی گئی تھیں لیکن کئی ماہ سے ان تین درجن سے زائدماڈل ریڑھیوں کوکھلے آسمان تلے سی اویونٹ میں رکھا گیا جس سے انکی حالت خراب ہو رہی تھی ،بے حس افسران نے اپنی غفلت چھپانے کیلئے رائے ونڈ کے غریب خوانچہ فروشوں کو ریڑھیاں تقسیم کرنے کی بجائے پوری کھیپ لاہور منگوا لی جس پر رائے ونڈ کے خوانچہ فروشوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،غریب خوانچہ فروشوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور افسران کی اس حرکت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق رائے ونڈ شہر کے خوانچہ فروشوں کو ملنے والی ماڈل ریڑھیوں کو واپس منگوا کر انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور افسران رائے ونڈ کے عوام کیساتھ نارواسلوک اختیار کئے ہوئے ہے رائے ونڈ کے وسائل پر قابض ہو کر رائے ونڈ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے یکسر محروم رکھا ہوا ہے ،خوانچہ فروشوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ماڈل ریڑھیوں کی تمام کھیپ رائے ونڈ واپس بھجوا کر مستحق افراد میں تقسیم کی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار باعزت طریقے سے کما سکیں ۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.