Live Updates

بجٹ میں غیر ضروری سبسڈیز ،گرانٹس کے حجم میں کمی کی جائے‘ خادم حسین

ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جلد مکمل کیا جائے‘ رکن بورڈ آف ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

جمعہ 30 مئی 2025 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہحکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ضروری سبسڈیز اور گرانٹس کے حجم میں کمی کرے ،ایف بی آر کے لئے اہداف زمینی حقائق کے مطابق رکھے جائیں کیونکہ اس کے لئے ایف بی آر کو مہم جوئی کرنا پڑتی ہے جو قطعاً درست اقدام نہیں ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق سبسڈیز اور گرانٹس میں مجموعی اخراجات میں 96 ارب روپے کی کمی کا تخمینہ ہے جو خوش آئند ہے ،وزارتوں کے غیر ضروری اخراجات میں بھی کٹوتی کی جائے اور جو محکمے ابھی تک نقصان میں جارہے ہیں انہیں دوسرے محکموں میں ضم کیا جائے ، ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی سست رفتار کی وجہ سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے اس لئے کمیٹی کمیٹی کھیلنے کی پالیسی ترک کر کے جن اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی فی الفور نجکاری کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کی آمدنی کا ہدف 14,307 ارب روپے رکھا گیا ہے جس کے لیے 21 فیصد کی نمو درکار ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ایف بی آر کی اتنی استعداد ہے کہ وہ اپنے اہداف کو حاصل کر پائے گا،ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔حکومت آئندہ مالی سال میں زرعی آمدنی کے ٹیکس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے اور اسے کسی با اثر طبقے سے بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات