Live Updates

پاکستان کی شمالی امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں تیزی، رواں مالی سال برآمدات میں11فیصد اور درآمدات میں 25.19فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

جمعہ 30 مئی 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، پہلے 10ماہ میں شمالی امریکی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر11فیصداوران ممالک سے درآمدات میں 25.19فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگر ممالک کوبرآمدات سے ملک کو5.364ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں شمالی امریکی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو4.83ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اپریل میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات کاحجم 527.61ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 563.08ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 486.55ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات کامجموعی حجم 5.833ارب ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں امریکا،کینیڈااور دیگر شمالی امریکی ممالک سے درآمدات پر2.106ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.19فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکی ممالک سے درآمدات پر1.682ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اپریل میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 203.74ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 239.24ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 189.21ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں شمالی امریکی ممالک سے 2.038ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات