ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا جناح پارک کو تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

جمعہ 30 مئی 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے جناح پارک تھیم پارک بنانے کا فیصہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پارک کو بحال کیا جائے گا۔پارک کو شہر کا خوبصورت امیوزمنٹ پارک بنایا جائے گا پارک میں ڈائنر سارز اور دیگر جانوروں کے مجسمے لگائے جائیں گے جمپنگ اور دیگر جھولے بھی نصب کئے جائیں گے واٹر سلائیڈز اور فوڈ کورٹس بھی بنے گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے جناح پارک بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اس موقع پر معروف ملٹی نیشنل کمپنی کے نمائندے،ڈائریکٹر انجینئرنگ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے مزید کہا کہ پارک سے ملحقہ کرکٹ اور پیڈل کورٹ کی تعمیر جاری ہے۔تھیم پارک بنانے کے لیئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔جناح پارک کو فیملی پارک بنایا جائے گا جس میں خواتین اور بچوں کی تفریح کا بھرپور ساماں ہوگا اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کے پارک بہتری کی جانب گامزن ہیں۔