مظفرآباد ،سردار مختار خان کے معصوم بھتیجے کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 30 مئی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) سابق ممبر کشمیر کونسل امیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد سردار مختار خان کے معصوم بھتیجے کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دھان گلی کے مقام پر ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین سمیت سول سوسائٹی کے زعماء اور صحافتی اکابرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ آزاد کشمیر و بیرون آزاد کشمیر سے بھی سردار مختار خان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سردار عاصم عباسی کے لخت جگر کو سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کرتے وقت کے لمحات شدید تکلیف دہ تھے۔ایک باپ کے لئے یہ لمحہ انتہائی تکلیف گزار ہوتا ہے۔اس معصوم پھول کو بچانے کے لئے اس کی والدہ نے اپنا جگر بھی پیش کیا لیکن اللہ کی رضا کچھ اور تھی۔ شرکاء جنازہ نے سردار مختار خان سمیت ان کے بھائی و دیگر عزیز و اقارب سے اظہار افسوس کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔