ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن میں کھلی کچہری ، مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی

جمعہ 30 مئی 2025 16:02

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئرطارق محمود نےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن میں صحت کے شعبے کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے بھی براہِ راست شکایات کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرکوہستان لوئر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

ان شکایات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بارے اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان شکایات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے پوچھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ یہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کی اولین ترجیح میں ہے۔