چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

منگل 19 اگست 2025 22:47

چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں  بحق
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اقبال نگر کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ملتان کی جانب سے آنیوالے ایک ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار 55سالہ ذوالفقار شدید زخمی ہوگیا جو طبی امداد سے قبل ہی چل بسا۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، پولیس تفتیش کررہی ہے۔