Live Updates

ٹوکیو میں پاکستان ایمبیسی کا بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر، پاک-جاپان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

وفاقی وزیر جام کمال خان کا جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار

جمعہ 30 مئی 2025 19:04

ٹوکیو میں پاکستان ایمبیسی کا بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر، پاک-جاپان تجارتی تعلقات ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستان کے سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت، جام کمال خان کے اعزاز میں ایک بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا، جس میں جاپانی سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وفاقی وزیر جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے، اور جاپانی سرمایہ کاروں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوںنے کہاہک یہ ڈنر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا، جہاں شرکا نے ممکنہ شراکت داری، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ اور مستقبل میں مزید مضبوط و فائدہ مند شراکت داری کی خواہش کا اعادہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات