،آل سنجاوی یاقوت الرحمن کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یاقوت سٹار کرکٹ کلب سنجاوی بمقابلہ زلمی سٹار اوچ ونی کے درمیان کھیلا گیا

جمعہ 30 مئی 2025 19:25

ٓ سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) آل سنجاوی یاقوت الرحمن کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یاقوت سٹار کرکٹ کلب سنجاوی بمقابلہ زلمی سٹار اوچ ونی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ زلمی سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ دس اورز میں 134 رنز کا ہدف دیا جو کہ یاقوت سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف کو سات اوورز میں پورا کرکے نو وکٹوں سے فائنل میچ کا ٹائٹل جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک وچیرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ تھے جن کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا حاجی نور محمد خان دومڑ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد تین لاکھ کا رقم دینے کا اعلان کردیا علاوہ ازیں سنجاوی کے کرکٹ کھلاڑیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم اور تحصیل سنجاوی کے نوجوانوں کو عیدالاضحی کے فورا بعد آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ملک اور قوم کا نام روشن کرین ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کریں گے ٹورنامنٹ کے اختتام پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ، پرضلع ہرنائی کا فوکل پرسن حاجی باز محمد خان دومڑ، وزیر خان دومڑ چیرمین نظام الدین دومڑ ممبران میونسپل کمیٹی عطا اللہ بلوچ عصمت اللہ میچنخیل چیرمین شادی خان کاکڑ نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے طرف سے تمام مہانوں کے اعزاز میں استقبالیہ چائے پارٹی دیا گیا۔