ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن وزارت تعلیم کے زیراہتمام تقریر و سماعت کی سائنس میں فروغ کا تین روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر

جمعہ 30 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن وزارت تعلیم کے زیراہتمام نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن میں "آواز اور گفتار کے مابین پل: تقریر و سماعت کی سائنس میں مہارتوں کا فروغ" کے موضوع پر تین روزہ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ پروگرام کا مقصد تقریر تھراپی آڈیولوجی خصوصی تعلیم اور بحالی کے شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین کی پیشہ وارانہ معلومات اور عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے 97 شرکاء نے شرکت کی جن میں سپیچ و لینگویج پیتھالوجسٹس آڈیالوجسٹس ماہرین نفسیات تھراپسٹس، خصوصی اساتذہ، محققین اور بچوں کے والدین شامل تھے۔ انچارج ادارہ نورین الطاف نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ محمد عاصم کورس کوآرڈینیٹر نے تعارفی سیشن اور کورس کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کیا۔ ماہرین میں صدف ظفر، شہباز اختر خالد، ڈاکٹر ساجدہ محمود، ڈاکٹر صدف نوین اور ڈاکٹر عرفان احمد شامل تھے جنہوں نے شرکاء کو جدید تشخیصی و علاجی طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :