ی*قائمقام کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت عید پر گرینڈ صفائی آپریشن بارے اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 22:30

e فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)قائمقام کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت عید پر گرینڈ صفائی آپریشن بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،اے ڈی سی جی طیب سمیع،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران لوکل گورنمنٹس،پولیس اورٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو چاروں اضلاع میں صفائی آپریشن عید سے قبل شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔قائمقام کمشنرنے عید الاضحی پر شہروں و دیہات کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے یکساں اقدامات جاری رکھنے اورعید کے تینوں ایام قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نماز عید سے قبل مرکزی عیدگاہوں ، شاہرائوں کو سنوارنے اورواسا کو شہر میں تمام کھلے و ٹوٹے گٹروں کے ڈھکن دو دن میں بدلنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ عید سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے پلاسٹک بیگز کی تقسیم مکمل کی جائے۔ قائمقام کمشنرنے واضح کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت نہیں ہوگی، پارکوں میں کوئی بھی مکینیکل جھولا چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اورمویشی منڈیوں میں بھتہ خوری،اوور چارجنگ اورپرچی فیس وصولی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔پولیس نماز عید کے مقامات اور بازارں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف پلان تشکیل دے۔

متعلقہ عنوان :